اہم خبریںتازہ ترین

لندن میں ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ کو خاتون نے بوتل دے ماری…ویڈیو

لندن(اے ون نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بد تہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں’۔

انہوں نے کہا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button