اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

آئی فون پھٹنے کا خطرہ کب بڑھ جاتا؟حفاظتی اقدامات جانیں

نیویارک(اے ون نیوز)آئی فون پھٹنے کا خطرہ کب برھ جاتا ہے اس سلسلے میں کیا اقدامات کرنے چاہئیں ،ماہرین نے خبر دا ر کر دیا.

تفصیلات کے مطابق رات کو سوتے ہوئے اپنے آئی فون کو چارجنگ پر لگانے والے صارفین کے لیے ’ایپل‘ کی طرف سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سوتے ہوئے آئی فون کو چارجنگ پر لگانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور اس میں صارف کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک آئی فون کے چارجنگ پر لگے رہنے سے اس کی بیٹری نہ صرف خراب ہو سکتی ہے بلکہ دھماکے سے پھٹ بھی سکتی ہے، جس کے نتیجے میں آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ اس طرح کے کئی واقعات رپورٹ بھی ہو چکے ہیں، جن میں کئی صارفین کو جسمانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب آئی فون چارجنگ پر ہو، اسے زیادہ دیر تک اپنے جسم سے بھی مَس کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔حتیٰ کہ چارجنگ کے وقت عام یا وائرلیس چارجر سے بھی دور رہنا چاہیے۔چارجنگ کے وقت فون کو تکیے، کمبل یا کسی اور چیز کے نیچے رکھنے سے بیٹری کے پھٹنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button