اہم خبریںتازہ ترین

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کا دوران ڈکیتی خاتون پر بہیمانہ تشدد…ویڈیو دیکھیں

راولپنڈی (اے ون نیوز)دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کو دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنادیا صرف یہی نہیں ہراساں بھی کیا اور زمین پر گرا کر پرس چھین لیا۔

افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ وارث کے علاقہ محلہ حکمداد میں پیش آیا جہا برقعہ پوش خاتون اپنے گھر سے والدہ کےگھر جا رہی تھی کہ گلی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو اکیلے پاکر گھیرلیا۔

ڈاکوؤں نے خاتون کو پہلے دبوچا پھر اس کے پرس سے طلائی زیورات، موبائل فون اور نقدی نکال لی، خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button