اہم خبریںتازہ ترین

کراچی کی شارع فیصل پر شیر کا مٹر گشت،شہریوں میں خوف و ہراس..ویڈیو

کراچی (اے ون نیوز)کراچی کے شارع پر فیصل عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر عمارت کی پارکنگ میں گھس گیا.

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر کو گاڑی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوراب وہ گاڑی سے اتر کر عمارت میں گھس گیا، پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ شہریوں کی تعداد بھی جمع ہوچکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو غفلت برتنے پر حراست میں لے لیا۔ شیر عمارت کی پارکنگ میں موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بیسمنٹ میں جانے سے منع کیا جارہاہے، شارع فیصل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button