اہم خبریںتازہ ترینکھیل

کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

کولمبو(اے ون نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں باؤلنگ اور بیٹنگ ہے ، موسم نہیں ہے۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے شبمن گل اور روہت شرما نے ہمارے اہم باؤلرز پر اٹیک کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ تیاری کر کے آئے تھے اس کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ جسپریت بمراہ اور سراج نے بہت اچھی گیند بازی کی ،خاص طور پر پہلے10اوورز میں ان دونوں نے گیند کو دونوں جانب سوئنگ کیا ، ہم نے ایک کے بعد ایک وکٹ گنوائی اور لمبی پارٹنرشپ لگانے میں ناکام رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button