اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کے افسران نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اسلام آباد(اے ون نیوز)الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسران پریشان ہو گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد تیار کی جاتی ہیں، افسران کا موقف، حلقہ بندیوں کے ساتھ ساتھ انتخابی فہرستیں تیار نہیں ہو سکتیں،انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد دوبارہ تیار کرنا پڑیں گی، الیکشن کمیشن افسران پر ایکسٹرا بوجھ ڈال رہا ہے، افسران ذرائع
کچھ عرصہ قبل بھی فہرستیں تیار کروائی گئیں.

حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد ووٹرز کے بلاک کوڈز بھی بدل جائیں گے،بلاک کوڈز بدل جانے پر دوبارہ انتخابی فہرستیں تیار کرنا پڑیں گی، الیکشن کمیشن نے افسران کو حلقہ بندیوں کے ساتھ ہی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا حکم دے دیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button