اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ترکیہ کی معروف ادا کارہ نے کنپٹی پر فائر مار کر خود کشی کرلی

انقرہ(اے ون نیوز)ترکیہ میں ایک مشہور ادا کارہ نے 36سال کی عمر میں اپنی کنپٹی میں گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اداکارہ اس وقت صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ محلے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے رہائشی عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی سے گولی چلنے کی آواز سنی، پولیس جیسے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے فنکار کو مردہ حالت میں پایا۔

کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور واقعے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے شہر کے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔

مرفی کئی ٹیلی ویژن سیریزوں میں حصہ لے چکی ہیں، جن میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button