اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز کے بیٹے جنید نےاہلیہ عائشہ کو طلاق دے دی

لاہور(اےو ن نیوز)مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

اس بات کی تصدیق خود جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے کی۔

جنید صفدر نے لکھا کہ ‘ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں’۔
جنید صفدر نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہں بولوں گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی تھی جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button