غزہ(اے ون نیوز)مغرب لمبی تان کر سو گیا،غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے مستقبل کے ہزاروں فلسطینی معمار موت کی نیند سوچکے ہیں۔
7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوچکی ہے،فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک سکول کے 3 ہزار 117 طلباشہید ہوئے ہیں۔
فلسطینی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی7 اکتوبر سے اب تک 24 طلبا شہید کیے گئے،اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ اور تدریسی عملہ شہید ہوا ہے، 7 اکتوبر سے غزہ کے تمام سکول بند ہیں،6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہیں۔
فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ کے 239 سرکاری اور اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے۔