سابق شاہین کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کیلئے راولپنڈی پہنچے تو انہوں نے کافی مہنگی سویٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔
بابر اعظم کی شہرت مہنگے ملبوسات کے حوالے سے بڑھنے لگی، گزشتہ روز بابر اعظم نے ہیڈ کوچ محمد حفیظ، سپن اور فاسٹ باولنگ کوچز سمیت عہدیداران سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جن میں بابر اعظم ایک بھالو سے سجی سویٹ شرٹ (sweatshirt) پہنے دکھائی دیئے جو کچھ منفرد تھی۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ایک صارف نے شرٹ کی قیمت معلوم کی تو وہ ایک لاکھ 23 ہزار روپے نکلی جو ایک غیر ملکی برانڈ کی بتائی گئی ہے۔