اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

وسیم اکر م نے اپنا گھر فروخت کیلئے پیش کر دیا

سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلیے پیش کردیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا پرآسائش گھر فروخت کیلیے پیش کردیا، یہ خوبصورت گھر 9 برس سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی ملکیت تھا، شروع میں وہ خود اس میں رہتے تھے مگر گزشتہ برس اسے کرائے پر دے دیا گیا، اب 3 بیڈ روم والے اس گھر کو آکشن کیلیے پیش کیا جارہا ہے۔

شنیرا کہتی ہیں کہ پراپرٹی کی لوکیشن زبردست اور نئے مالکان اس سے لطف اندوز ہوں گے، ہم خوش قسمت رہے کہ ہمیں آس پاس زبردست کمیونٹی میسر آئی، اسکول بھی بہترین ہیں۔اس گھر کی قیمت 1.9 ملین ڈالر کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button