ماضی کی معروف اداکارہ ’ہاجرہ خان پانیزئی ‘نےاپنی کتاب ’ جہاں افہیم اُگتی ہے ‘(where the opium grows) کی رونمائی کر دی ہے جس میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور عمران خان پر انتہائی سنگین اور شرمناک الزامات کی بارش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کتاب کے کچھ صفحات وائرل ہو رہے ہیں جس میں عمران خان کے مبینہ طور پر کتے کے ساتھ جنسی عمل کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے صفحے میں کہا گیاہے کہ ’’مجھے یاد پڑتا ہے اس وقت ایک بیوہ خاتون تھی اس نے مجھے بتایا کہ میں نے عمران خان کو ’ کتے ‘ کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے دیکھا اور میں اس کی عینی شاہد ہوں ،
اس کتے کی نسل ’ لیبراڈور ‘ تھی اوروہ مادہ تھی ، میں دنگ رہ گئی تھی، پاکستانی معاشرے میں جانوروں کے ساتھ جنسی عمل اور وہ بھی عمران خان جیسی شخصیت کی جانب سے ؟ ۔اس وقت اس خاتون پر یقین کرنا بہت مشکل تھا ، لیکن اس کے انکشاف پر آج یقین کرنا آسان ہے ۔‘‘
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہاجرہ خان پانیزئی نے کچھ روز قبل اپنی کتاب کی رونمائی سےپہلے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جس دوران انہوں نے اپنی کتاب کو لے کر کافی انکشافات بھی کیے ، انہوں نے بتایا تھا کہ یہ کتا ب 2014 میں لکھی تھی اور امریکہ میں شائع کی تاہم ہو سکتا ہے کہ اس کی کچھ کاپیاں ایمازون یا کہیں پر فروخت کیلئے موجود ہوں لیکن اس وقت اس کتاب میں سے بہت سے پہلوؤں کو نکال دیا گیا تھا اور میں کچھ نہیں کر سکی تھی کیونکہ میں ڈری ہوئی تھی ۔