اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،سینئیر نائب صدر پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے تحریک انصاف کی تردید کو مسترد کردیا۔

شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں اپنی میڈیا ٹاک میں جو کچھ بھی کہا وہ درست ہے،انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ عمران نے وکلاءکے ساتھ ملاقات میں کیا۔

شیرافضل نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹرعلی ظفر،بیرسٹرگوہراورعمیر نیازی کے سامنے فیصلہ سنایا،یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ تضاد کے پیچھے کون ہے ؟،معلوم نہیں پی ٹی آئی اکاونٹ سے گمراہ کن بیان کیوں جاری کیا گیا؟ ،میڈیا کو مشورہ ہے ملاقات میں موجود وکلاءسے میرے بیان کی تصدیق کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button