اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ( ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا،فیصلے کا اعلان سنتے ہی مسلم لیگ( ن) کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل خارج کردی۔
نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد سے بری ہونے کے بعد کہا کہ میں نے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کیا ہے۔