
بارسلونا(اے ون نیوز) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران پر ممکنہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کو روکنے میں پاکستان کی اہم سفارتی کوششیں سامنے آئی ہیں، جسے عالمی سطح پر امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
چوہدری معظم گوندل سِرا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پس پردہ سفارتی رابطوں اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کوششوں کے نتیجے میں خطے میں ایک بڑے ممکنہ تصادم کو ٹال دیا گیا۔
معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری معظم گوندل سِرا نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خوش آئند ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے بروقت اور متوازن سفارتکاری نے نہ صرف کشیدگی میں کمی لائی بلکہ عالمی برادری کو بھی مذاکرات اور امن کی راہ اختیار کرنے کا پیغام دیا ہے۔
چوہدری معظم گوندل سِرا نے کہا کہ اگر اسی طرح کی کوششیں جاری رہیں تو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے امکانات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔




