اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نائب صدرجے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر ،امریکی میڈیا

واشنگٹن ( اے ون نیوز ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر ہوا ہے، معاملے سے باخبر امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے ۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 2ہفتے کی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران یا امریکہ اگلا قدم کیا اٹھائیں گے۔ مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ طویل المدتی معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے’’ سی این این‘‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی امریکہ سے پاکستان روانگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مذاکرات کے قریبی ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ مذاکرات پر غور کے لیے واشنگٹن میں مزید میٹنگز ہوں گی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس حکام نے ’’سی این این‘‘ کو بتایا کہ ایڈیشنل پالیسی میٹنگز وائٹ ہاوس میں ہوگی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔

اس سے پہلے توقع تھی کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button