اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

ڈی جی خان ، نجی سکول کی چھت گر گئی، 4بچے جاں بحق

ڈیرہ غازی خان (اے ون نیوز ) ڈیرہ غازی خان میں پرائیویٹ سکول کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے جام پور روڈ پر واقع نجی سکول میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سکول کی چھت اچانک گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ۔

حادثہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

دوسری طرف ڈی جی خان میں نجی سکول کی چھت گرنے کا واقعہ، کمشنر اشفاق احمد چوہدری اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے،آر پی او اظہر اکرم ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور ڈی پی او صادق خان بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے،کمشنر اور آر پی او نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا.

کمشنر نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا. کمشنر اور آر پی او نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. بعد ازاں کمشنر اشفاق احمد چوہدری،آر پی او اظہر اکرم اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی.

کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی، ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا کر ہائی الرٹ جاری کر دیا، کمشنر نے کہاکہ تمام متعلقہ شعبہ جات کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، زخمی بچوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ صورتِ حال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے اور متاثرہ بچوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ڈی جی خان میں سکول کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار .

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ انتظامی افسروں کو فوری طور پر پہنچنے کی ہدایت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم ڈی جی خان ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button