اہم خبریںتازہ ترینتجارت

آئی فون صارفین کے لیے بری خبر ، ایپل نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا

نیو یارک(اے ون نیوز) پاکستان میں آئی فون صارفین 2027 تک 5G استعمال نہیں کرسکیں گے ، ایپل نے آپشن فعال کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شوقین افراد اور آئی فون صارفین کے لیے مایوس کن خبر سامنے آئی، رپورٹس کے مطابق ایپل نے فی الحال پاکستان میں اپنے ہینڈ سیٹس پر 5G آپشن فعال کرنے سے معذرت کر لی ہے اور اس کے لیے 2027 کا ہدف دیا ہے۔

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے حکام نے بتایا کہ ایپل نے پاکستانی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ 2027 میں مارکیٹ کے حجم کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئی فون صارفین کے لیے 5G سروسز کو سپورٹ فراہم کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی موبائل فونز، خصوصاً آئی فون پر بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے پاکستان میں ایپل کی مارکیٹ سکڑ گئی ہے، جو کمپنی کی جانب سے سروسز کی فراہمی میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ ہے،دوسری جانب سیمسنگ کے اسمارٹ فونز پر 5G سروسز پہلے ہی دستیاب ہیں۔

حکومت نے رواں سال مارچ میں 507 ملین ڈالر مالیت کے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کی تھی، جس کا مقصد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانا ہے، مجموعی طور پر 480 میگا ہرٹز (MHz) اسپیکٹرم فروخت کیا گیا۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام آپریٹرز نے 5G سروسز کے آغاز کے لیے درکار آلات کے آرڈرز دے دیے ہیں اور کچھ مخصوص علاقوں میں آزمائشی بنیادوں پر سروسز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ تاہم، آئی فون صارفین کو اس جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے مزید ایک سال سے زائد کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button