تازہ ترین

مال روڈ لاہور پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند

لاہور(اے ون نیوز )شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے کا عزم ،مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسرڈاکٹر اسد ملہی کا کہناہے کہ لاہور کو ایکسیڈنٹ سٹی بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں مال روڈ پر ہیلمٹ کے بغیر داخلہ بند کر دیا گیا ہے کسی کوبھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو مال روڈ استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا،مال روڈ پر آنا ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کیا جائے گا اس کے علاوہ مال روڈ پر ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیور کا لائسنس بھی چیک کیا جائے گالین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ پر سخت سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھاری جرمانے اورمال روڈ پر گداگروں کےخلاف بھی کریک ڈاو ن کیا جا رہا ہے مال روڈ کو ٹریفک قوانین کے حوالے ماڈل روڈ بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button