اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور، رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں سے 3افراد کی اجتماعی زیادتی

لاہور(اے ون نیوز)صوبائی دارالحکومت میں کرائم کا گراف مسلسل بلند ہو رہا ہے،پنجاب پولیس جرائم پر قابو پانے کی بجائے لوگوں کے کاروبار بند کروانے میں مصروف ہے.

لاہور کے تھانہ سندر کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ سندر پولیس نے اندھے کیس کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی میں غلام محی الدین عرف علی، ناصر عرف منڈی اور ابراہیم عرف ملنگی کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ نمبر 1537/26 متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو رکشہ دلوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکیوں کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور ان کا کوئی سراغ موجود نہیں تھا، تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button