اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یوٹیوب پر ویوز گننے کا طریقہ تبدیل، 24 اگست سے نیا نظام نافذ ہوگا

سیلیکون ویلی(اے ون نیوز) یوٹیوب پر مختلف ویڈیو فارمیٹس میں ویوز گننے کے الگ الگ طریقہ کار ہیں،یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویوز گننے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا جس کے تحت 24 اگست 2026 سے ویڈیو چلنا شروع ہوتے ہی پہلے فریم سے ویو شمار کیا جائے گا۔

تبدیلی کا مقصد مختلف ویڈیو فارمیٹس میں ویوز گننے کے الگ الگ طریقہ کار کو ختم کرکے پورے پلیٹ فارم پر ایک ہی معیار نافذ کرنا ہے۔ نیا طریقہ کار 24 اگست 2026 سے دنیا بھر میں تمام ویڈیو فارمیٹس پر لاگو ہوگا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال شارٹس کے لیے عوامی ویوز گننے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی تاکہ یہ بہتر انداز میں ظاہر کیا جاسکے کہ صارفین مختصر ویڈیوز کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ اب اسی معیار کو یوٹیوب کے دیگر تمام ویڈیو فارمیٹس تک توسیع دی جارہی ہے۔

کمپنی کے مطابق کریئیٹرز کی جانب سے مسلسل یہ خواہش ظاہر کی جارہی تھی کہ ویوز کے مختلف پیمانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن ختم کی جائے اور انہیں اپنی ویڈیوز کی حقیقی رسائی اور نمائش کا زیادہ واضح اندازہ مل سکے۔

نئے نظام کے نتیجے میں ویڈیوز پر ویوز پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ظاہر ہونے کا امکان ہے، کیونکہ ویڈیو شروع ہوتے ہی ویو شمار ہوجائے گا تاہم یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ ویوز گننے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مونیٹائزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اسی طرح یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت یا اس کی اہلیت کے معیار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ یوٹیوب کے مطابق نیا نظام کریئیٹرز کو اپنے چینلز کی مجموعی رسائی اور حقیقی پیمانے کی زیادہ واضح تصویر فراہم کرے گا۔

اس سے وہ برانڈز، اسپانسرز اور اشتہاری شراکت داروں کے سامنے اپنی ویڈیوز اور چینل کی حقیقی پہنچ کو زیادہ اعتماد کے ساتھ پیش کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button