اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمان کو فون، مارچ ملتوی کرنےکی درخواست

اسلام آباد(اے ون نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون کرتے ہوئے جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا فون حافظ نعیم الرحمان کے ملتان پہنچنے پر موصول ہوا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جماعت اسلامی سے مارچ ان کی پاکستان آمد تک ملتوی کرنےکی درخواست کی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان واپسی پر جماعت اسلامی کے ساتھ پیٹرولیم لیوی پرنتیجہ خیز گفتگو کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعطم کو بتایا کہ ہم کسی قسم کا امن وامان کا مسئلہ یاحکومت سے تصادم نہیں چاہتے، ہم عوام کے حق کیلئے نکلے ہیں اور حکومت کو یہ حق دینا ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے احتجاج مؤخرکرنے کی درخواست پرشوریٰ سے مشورے بعد ردعمل دیں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ کراچی سےمارچ ملتان پہنچ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button