پاکستانتازہ ترینسندھ

ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،مسافرگرفتار

ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،دوران پرواز طیارے میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز استنبول سے تھائی لینڈ جا رہی تھی ،دوران پرواز جہاز میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی،مسافروں کی شکایت پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرلیا۔

لینڈنگ کی اجازت طلب کرلے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارا گیا،سکیورٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کر آف لوڈ کردیا،حکام کاکہناتھا کہ مسافر کا طبی معائنہ کیا جا رہاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button