پاکستانتازہ ترینکھیل

زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

 ٹی 20 ورلڈکپ میں سنسنی خیز میچ کے بعد زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد ایک سکور سے ہرا دیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سکندر رضا مرد میدان قرار پائے۔ گرین شرٹس کی اگلے مرحلے میں رسائی مشکل ہو گئی۔

 زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تو کریگ ارون اور ویسلی مدھویرے نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔

 زمبابوے کو پہلا نقصان 42 سکور پر اٹھانا پڑا، حارث رؤف نے ارون کو پویلین بھیجا، کپتان نے 19 رنز بنائے، 43 سکور پر مدھویرے بھی کریز چھوڑ گئے، اوپنر نے 17 رنز کی باری کھیلی، شمبا 10 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے۔

دیگر کھلاڑیوں میں سین ولیمز 31، سکندر رضا 9، چکابوا 0، برل 10، جونگوے 0، ایونز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے، قومی ٹیم کی طرف سے محمد وسیم نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، شاداب خان نے تین شکار کیے۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا، بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے، انہوں نے4 رنز بنائے، محمد رضوان 14 سکور بنا کر پویلین لوٹے، شان مسعود 44، افتخار احمد5، شاداب خان 17 اور حیدر علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 22 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا،آخری گیند پر قومی ٹیم کو تین رنز چاہیے تھے ، تاہم دو رنز لینے کے دوران شاہین شاہ رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد وسیم 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button