اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایرانی ایئرلائنز پر پابندیاں برقرار رہیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اڑے گا، ایران

تہران(اے ون نیوز)ایران خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کو ایئرپورٹس سروسز اور پروازوں سے روکا گیا تو خطے خطے کے دیگر ممالک کو بھی یہ سہولیات نہیں ملیں گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی پابندیوں کے بعد متعدد ممالک نے ایرانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کی دشمنی پر مبنی پالیسیوں پر عمل درآمد میں اس کا ساتھ دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی اس معاملے پر بالکل واضح پالیسی ہے کہ ’خطے میں پروازیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا پھر کسی کے لیے نہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایرانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی اور انہیں ایئرپورٹس سروسز حاصل کرنے کی سہولت سے محروم کیا گیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی ان سہولیات سے محروم رہیں گے۔

واضح رہے کہ عراق، عمان، آذربائیجان اور جارجیا سمیت چند دیگر ممالک نے امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز پر پابندی عائد کی ہے۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایئرپورٹس پر ایرانی ایئرلائنز کی آمدورفت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button