اہم خبریںتازہ ترینتجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی(اے ون نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت میں مزیدکمی آگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 12ہزار 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونےکی قیمت 10 ہزار 973 روپےکم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت128 ڈالر کم ہوکر 4156 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button