اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی،عمران خان کی بہنوں نے مسرت چیمہ کو ڈانٹ پلا دی

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے  جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس  میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔

لاہور کی  انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما  مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلادی۔

عمران خان کی بہنوں کی کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ سے گفتگو ہوئی، دوران گفتگو مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو مقدمات اور روپوشی کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا، جس پر دونوں نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ دیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی اور بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی تب آپ ساتھ چھوڑ گئیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button