اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا،جس کے تحت وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے
ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاءکی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے، اعلامیہ کے مطابق کمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش اور روزمرہ کی دیگر اشیاءکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی کابینہ نے کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی،پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی، وفاقی کابینہ نے نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی،وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔