اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کیلئے فہرست کی تیاری شروع کردی، ٹاپ پرکن رہنماؤں کے نام ہیں؟

 قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  تیاری شروع کردی گئی ہے ۔

فہرست میں نادیہ خٹک ، کنول شوذب ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ و دیگر اسیر خواتین کے نام ٹاپ پر رکھے جائیں گے ، سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے خواتین اور اقلیتوں کے ناموں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر 55 ارکان کے ناموں کی لسٹ تیار کی گئی ہے ،مخصوص نشستوں کے ارکان کی لسٹ کو سکروٹنی کرکے حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے تحت 23 خواتین کے ناموں کی لسٹ آج فائنل کر لی جائے گی ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں کی لسٹ پہلے سے تیار ہے ، پنجاب اسمبلی کیلئے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹیں تیار ہیں، قومی اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں میں 4خیبرپختونخوا ، 4سندھ ، 8پنجاب جبکہ 4بلوچستان سے نام فائنل کیے جائیں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button