اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

میں ٹھیک ہوں،ہسپتال میں دل نہیں لگ رہا، مجھے جیل بھیج دیں،یاسمین راشد

لاہور (اے ون نیوز)سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے پر بضد ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد لاہورکے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، انہیں جیل بھیج دیا جائے، جیل ان کا گھر ہے ان کاہسپتال میں دل نہیں لگ رہا، رہنما پی ٹی آئی بیڈ سے اتر کر کرسی پر بیٹھ گئیں اور جیل جانے کے لئے بضد تھیں۔

میڈیکل بورڈ نے اینٹی بائیوٹک کورس پورا کرنے کے لئے مزید 2 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر کمزوری ہے، انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال میں اہل خانہ اور نواسی سے ملاقات بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button