مکہ مکرمہ (اے ون نیوز)رواں برس حج 2024 کے دوران سعودی عرب میں ہیٹ سٹروک کے باعث 550 حجاج کرام کے جاں بحق ہونے کی تصدیق سامنے آئی۔
سوشل میڈیا پر حجاج کرام کو بے یار و مددگار چھوڑنے سے متعلق خبروں پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں کو عوام نظرانداز کریں۔ہم سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئیں معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں جن کی ہم بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ھیں۔
ڈی جی حج نے بتایا کہ رواں سال حج سیزن کے دوران جون 18 سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔ جن میں 4 منٰی, 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں۔یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریبا 50 ڈگری تک تجاوز کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اتنی اموات ہوئیں۔
وزارت حج نے بتایا کہ سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثاءسے باقائدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔بعد ازاں میت کو غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے، یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔