اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، شاہد آفریدی کی شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے کردار کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button