اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ ایران سے مذاکرات کا فیصلہ آئندہ دو ہفتے میں کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (اے ون نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کا فیصلہ آئندہ دو ہفتے میں کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگلے ٹرمپ اگلے دو ہفتے میں کوئی فیصلہ کریں گے، ایران کےپاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتے،امریکا نے مذاکرات کے لیے ایران کو 60دن دیے، 61دن پر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

کیرولین لیویٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا میں داخلی امور پر روشنی ڈالنے کے بعد مشرق وسطیٰ کے بحران کی طرف رخ کیا اور کہا ”مجھے علم ہے کہ صدر کے فیصلے سے متعلق کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ آیا امریکہ اس تنازع میں شامل ہوگا یا نہیں۔“

ترجمان وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کا براہِ راست بیان پڑھ کر سنایا ”اس بنیاد پر کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں مذاکرات کے امکانات موجود ہیں یا نہیں، میں یہ فیصلہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر کروں گا کہ آگے بڑھنا ہے یا نہیں۔“

انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی صدر کو کیوں لگتا ہے کہ مذاکرات کا "کافی امکان” موجود ہے۔

ایران میں رجیم چینج کے بارے میں انتظامیہ کے موقف پر سوال کیا گیا تو کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر کی "اولین ترجیح” یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کامیابی سے جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے کل ایرانیوں کیساتھ یورپی یونین کی ملاقات کیسی رہتی ہے جبکہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button