
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں تمام ویزا اپائنمنٹس منسوخ کردی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تمام ویزا اپائنٹمنٹس 9سے 13مارچ تک منسوخ کی گئی ہیں، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اپنے شہریوں معمول اور ہنگامی خدمات جاری رکھے گا۔
ویزا درخواست دہندگان کو اپنی اپائنٹمنٹس کو ری شیڈول کرنے پرای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں قونصلر سروسز معطل ہیں۔




