اہم خبریںتازہ تریندنیا

قطر میں بڑا کریک ڈاؤن، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر 313 افراد گرفتار

دوحہ(اے ون نیوز)قطر کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد کو ویڈیوز بنانے، غلط معلومات پھیلانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملک میں جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ان کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button