
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوبھی نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مار دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کردیے، ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ ٹرمپ بولے انہوں نے فوجیوں سے کہا ایرانی جہازوں کو تحویل میں کیوں نہیں لیا، ہم استعمال کرلیتے تو مجھےکہاگیا ایرانی جہازوں کو ڈبونےمیں زیادہ مزہ آتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ایرانی ڈرون اور میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیاگیا۔ ایران کےخلاف جنگ تقریبا جیت چکےہیں۔ نہیں جانتا کہ ایران کب ہتھیار ڈال دےگا تاہم ایران کی مکمل شکست تک حملےجاری رکھیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہم حملہ نہ کرتےتو مجھے 100 فیصد یقین تھا کہ ایران ہم پرحملہ کردیتا، بی ٹوبمبار طیاروں کے استعمال نے ایران کو ہم پر حملہ کرنے سے روکا۔ ہم آپریشن نہ کرتے تو ایران دو ہفتے میں ایٹم بم حاصل کرلیتا اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورتحال ہوتی۔
امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے، اسرائیلی پارٹنر کے ساتھ مل کر دشمن کو کچل رہےہیں، اسرائیل سے مل کر ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا بائیڈن دور میں لوگ ہم پر ہنستے تھے، بائیڈن دور میں جوافغانستان میں ہوا وہ شرمناک تھا۔ دنیا ہماری جتنی عزت آج کررہی ہے پہلے کبھی نہیں کی۔




