اہم خبریںتازہ تریندنیا

میں کافی پر مرگیا ہوں، نیتن یاہو کیفے میں پہنچ گئے

تل ابیب(اے ون نیوز)ایرانی حملے میں اپنی ہلاکت کی خبروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے زندہ ہونےکا ثبوت دینے کے لیے ویڈیو بنانا پڑگئی۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک کیفے سے کافی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنے مرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں کافی پر مرگیا ہوں’۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جس طرح لوگ اس وقت حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس پر مجھے فخر ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو میں اپنے دونوں ہاتھ بھی اٹھا کر دکھائے تاکہ واضح کریں کہ ان کی کُل دس انگلیاں ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوجعلی ہے جس میں ان کے ایک ہاتھ کی 6 انگلیاں دکھائی گئی تھیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی شہری تازہ ہوا کے لیےگھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم انہیں پناہ گاہوں کے قریب رہنا چاہیے۔
https://x.com/netanyahu/status/2033190035764232360
خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی وزیراعظم ہلاک ہوگئے ہیں تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے قتل کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو خیریت سے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کریں گے، صیہونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں، اسرائیل میں نہ رکنے والی ایمبولینس کی آوازیں ہماری کامیابی کی عکاس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button