اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قاسم خان نے عمران خان کا پیغام شیئر کردیا

لندن / راولپنڈی (اے ون نیوز) بانی تحریک انصاف عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنے والد سے گفتگو کی، جس میں ان کے والد نے ملک کے ججز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اہم پیغام دیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی عید کے روز ان کے صاحبزادوں سے بات کروائی گئی تھی۔

قاسم خان کے مطابق ان کے والد نے کہا کہ “اس ملک کے ججز کو اپنے رویے پر شرم آنی چاہیے۔ ہم بار بار انصاف کے لیے عدلیہ سے رجوع کرتے رہے، لیکن انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اپنی دیانت فروخت کر دی۔”

عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں توڑنے میں ناکامی کے بعد اب ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ “وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھے نہیں توڑ سکتے، اس لیے اب میری بیوی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، وہ محض مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ہے۔”

پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے، جبکہ ہفتے میں صرف 30 منٹ ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، جسے بھی اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس طرزِ عمل کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ “خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانا اسلام کے خلاف ہے، اور ان کے مقاصد بالکل واضح ہیں۔”

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ججز معاشرے میں انصاف کے ذمہ دار ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنے کردار پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button