اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو ’صفر‘ یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی جنریشن پر ریلیف بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button