اہم خبریںتازہ ترینتجارت

2 روز کمی کے بعد سونا اچانک ہزاروں روپے مہنگا

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کے دام بڑھ گئے ہیں، جہاں 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں ہورہے ہیں تاہم پاکستان میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 776 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 06 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 347 ڈالر کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 140 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 942 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 15 ستمبر کو پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 429 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

اس سے قبل 14 ستمبر کو بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے کا ہوگیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔

جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالرکی قدرمیں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیریقینی اورجغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔ غیر یقینی میں اضافے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی ہے، جس کا براہ راست اثرعالمی اورمقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت پر پڑتا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button