اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور، کباڑ یےکے گودام میں آتشزدگی ، 3بچے زندہ جل گئے

لاہور(اے ون نیوز)صوبائی دارالحکومت میں گودام میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دلخراش واقعہ گجرپورہ کے علاقہ چائنہ سکیم میں پیش آیا جہاں کباڑ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیل گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی زد میں آ کر 3 بچے جن میں 6 سالہ علیزہ، 4 سالہ علی احمد اور 2 سالہ فضا بری طرح جھلس گئے جو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تاحال ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button