اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، پیٹرول 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے 16 ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button