اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخوپورہ کے قریب سیلابی ریلے سے ریلوے کا پل تباہ ،لاہور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل

لاہور/فیصل آباد(اے ون نیوز) شیخوپورہ لاہور سیکشن پر مسن کالر کے قریب ریلوے ٹریک کا پل سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے.

حکام کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ کے طور پر ساہیوال کے راستے روانہ کیا جا رہا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کو براستہ رائیونڈ ساہیوال سے چلایا جائے گا، جبکہ لاہور اور میانوالی کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو براستہ لالہ موسیٰ چلایا جائے گا.

ریلوے حکام نے بتایا کہ اس روٹ پر چلنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، گزشتہ رات کے ریلے سے ریلوے ٹریک پل کے 110 میں سے 30 ستون گر گئے، متاثرہ پل کی مرمت کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت جلد بحال کی جا سکے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آنے والے ریلے سے گاﺅں ہڈیالہ ورکاں سمیت کئی بستیاں زیر آب آ گئیں اور تیار فصلیں بھی شدید متاثر ہوئیں.

ریلوے حکام کے مطابق قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ اور مسن کے درمیان شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ریلوے پل اور ٹریک متاثر ہواہے جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی.

نجی ٹی وی کے مطابق ڈویڑنل ٹرانسپورٹ آفیسر ریلوے لاہور ڈویڑن کے مطابق 41 اپ/42 ڈاﺅن قراقرم ایکسپریس اور 27 اپ/28 ڈاﺅن شالیمار ایکسپریس کو فیصل آباد کے بجائے لاہور سے براستہ رائیونڈ، ساہیوال اور خانیوال اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا اسی طرح قراقرم 42 ڈاﺅ±ن کے مسافروں کو فیصل آباد سے آج ملت ایکسپریس 18 ڈاﺅن میں جگہ دی جائے گا.

ریلولے حکام کے مطابق لاہور اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو آج براستہ وزیر آباد، لالہ موسی چلایا جائے گا دوسری جانب 111 اپ/112 ڈاﺅن بدر ایکسپریس اور 113 اپ/114 ڈاﺅن غوری ایکسپریس کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے.

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے مرمت کاکام جاری ہے پل اور ٹریک کی بحالی مکمل ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ٹرین کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button