
اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیےکے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 19،20،21 ستمبر کیلئے ہوں گی، اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔




