اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اے ون نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور بانی سے متعلق سوال پر کہا کہ فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاست سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے، سیاست سیاسی جماعتوں کے لیے ہے، سیاستدان اور سیاسی جماعتیں ہی حکومتیں بناتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست ہے تو جمہوریت اور سیاست ہے، نیشنل ایکشن پلان سیاستدانوں نے بنایا اب اس پر عمل درآمد کریں، فوج کسی سیاسی معاملے پر جواب نہیں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button