پنجابتازہ ترین

ڈسکہ،خاتون کے ہاں چار بچیوں کی پیدائش

ڈسکہ(اے ون نیوز)ڈسکہ کے موضع ٹھکرامہے کی خاتون کے ہاں چار بچیوں کی پیدائش، بچیاں نجی ہسپتال میں پیدا ہوئیںاور چاروں بچیاں صحت مند اور تندرست ہیں، بچیوں کی پیدائش پر پورا اہل خانہ خوشی سے نہال۔

تفصیلات کے مطابق بیگووالہ کے رہائشی سلیمان رحمان کی شادی ایک سال قبل ڈسکہ کے موضع ٹھکرامہے کی رہائشی عائشہ سے ہوئی،بیگووالہ میں بیاہی جانے والی عائشہ کے ہاں بیک وقت 4بچیوں کی پیدائش ہوئیں اس خوش نصیب والدین کو اللہ تعالی نے پہلی اولاد سے نوازا ہے،بچیوں کا باپ سلیمان رحمان بیرون ملک محنت مزدوری کرتا ہے۔

ہسپتال کی ڈاکٹر شازیہ ذیشان کے مطابق چاروں بچیاں صحت مند، تندرست اور معمول کے مطابق خوراک بھی لے رہی ہیں۔ عائشہ کے ہاں بیک وقت 4 بچیوں کی پیدائش پرددھیال، ننھیال خوشی سے نہال ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button