
ممبئی(اے ون نیوز)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
منی پال ہسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے رات اڑھائی بجے اپنے دوست کو طبیعت خراب ہونے کا پیغام بھیجا، تاہم رات ہونے کے باعث دوست پیغام نہ دیکھ سکے۔
ڈاکٹر کے مطابق دوست صبح تقریباً 4 بجے ان کے گھر پہنچے تو اداکار کو پسینہ آرہا تھا اور وہ آہستہ آہستہ بے ہوش ہو رہے تھے۔ انہیں صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 45 منٹ سے1 گھنٹے تک جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ موت کی وجوہات جانچنے کیلئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی ہے۔




