اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

کرک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید

کرک(اے ون نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ خرم کی حدود میں واقع چرپیرا روڈ پر دہشت گردوں نے ناکا بندی کر رکھی تھی۔ جس کے بعد دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے خلاف کارروائی کے لیے آج دوپہر 12 بجے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کر رہے تھے جب کہ بی ڈی یو، ڈرون ٹیم، ریسکیو 15 اور آر آر ایف کے اہلکار بھی کارروائی میں شریک تھے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین خان سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر اور آرپی او کوہاٹ شاکرحسین داوڑ سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پولیس افسران اور جوانوں نے امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button