اہم خبریںپنجابتازہ ترین

غریب کا امیر زادے کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ،مریم نواز نے ویڈیو شیئر کر دی

لاہور(اے ون نیوز)فوری انصاف،غریب کا امیر زادے کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ،مریم نواز نے ویڈیو شیئر کر دی.

اے ون ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ایک پٹرول پمپ پر سگریٹ پینے سے منع کر نے ایک امیر زادے نے ایک حافظ قرآن باریش پٹرول ڈالنے والے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جسے آج گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس اسے گرفتار کر کے تھانے لے گئی جہاں اسی نوجوان نے بگڑے امیر زادے کے منہ پر زناٹے دار تھپڑوں کی بارش کر دی.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اُن بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو غریبوں کو اپنے سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے۔

بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میں مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں، چاہے اُن پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات اُسے قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونے سے نہیں بچا سکتے۔

انصاف صرف امیر اور طاقتور لوگوں کا حق نہیں، بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور کسی مظلوم کو محض اس لیے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اُس کے خلاف کھڑا ہونے والا شخص دولت اور طاقت رکھتا ہے۔

میرا عزم واضح ہے: مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اور کسی کو بھی اپنے پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق نہیں دیا جا سکتا-
https://x.com/MaryamNSharif/status/2113665205234540562?s=20

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button