
لاہور(اے ون نیوز)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کی ادویات ناپید ہو گئیں.
اے ون ٹی وی کے مطابق کرونک مائیولائیڈ لیکیومیا کے ہزاروں مریضوں کا علاج تعطل سے دوچارہے،کینسر کے 5 ہزار سے زائد مریض علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں.
سی ایم ایل پراجیکٹ کے تحت مریضوں کیلئے 4 میں سے صرف ایک دوائی جزوی طور پر دستیاب ہے،کینسر کا علاج مہنگا، بیشتر مریض خود سے بھی علاج سے محروم ہیں.




